اسلام آباد(ایس ایم حسنین)ہماری دفاعی تیاریاں امن کیلئے ہیں۔ الخالد ٹینک پاکستان، چین اور یوکرائن کے دفاعی تعاون کی علامت ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الخالد ٹینک آرمڈ کور کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ الخالد ٹینک پاکستان، چین اور یوکرائن کا مشترکہ منصوبہ ہے، ہماری دفاعی تیاریاں امن کیلئے ہیں، لیکن کسی نے جارحیت مسلط کی تو پوری قوت سے جواب دینگے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں الخالد ٹینک آرمڈ کور کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ الخالد ٹینک پاکستان، چین اور یوکرائن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ تقریب میں الخالدون ٹینک کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی کوششوں اور صلاحیتوں پر اظہار اطمینان کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایچ آئی ٹی خود انحصاری کے حصول میں گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ ایچ آئی ٹی عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات تیار کررہا ہے۔ ہماری دفاعی تیاریاں امن کو یقین بنانے کیلئے ہیں۔ اگر کسی نے جارحیت مسلط کی تو پوری قوت سے جواب دینگے۔