کھاریاں(نامہ نگار) الخالد ویلفیئر سوسائٹی بھاؤ گھسیٹ پور کی طرف سے علاقہ بھر کے مستحقین میں عید کا راشن اور بیواؤں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ گذشتہ روز یو سی بھاؤ سے ملحقہ دیہات اسماعیلہ شریف، مہینوال، جھنڈو، چکوڑی، جھتہ،سانگو، نون، کھوڑی عالم کے گھرانوں میں فری راشن تقسیم کیا گیا۔ عید راشن اور سلائی مشینوں کی تقسیم کا آخری مرحلہ آج 29رمضان المبارک کو مکمل ہو گا جس میں بھاؤ گھسیٹ پور کے 100خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے الخالد ویلفیئر کی طرف سے علاقے کے دو سو کے قریب گھرانوں کو راشن کی تقسیم پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور الخالد کے چیئرمین ماسٹر ساجد اقبال کی خدمات کو سراہا ہے۔