ناردرن بائی پاس پر پولیس سے جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ تاحال دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوئی تاہم ان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تھا اور وہ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپا مارا تو مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ سیکورٹی اہلکاروں سے مقابلے میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس جوان محفوظ رہے۔ ہلاک شدگان کے پاس سے کلاشنکوف، دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔