اسلام آباد (ویب ڈیسک) بیرون ملک جائیدادوں کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی میدان میں آگئیں ، علیمہ خان کا کہنا ہے کہ وہ اوپر لگے تمام الزامات کا جواب سپریم کورٹ میں جا کر دیں گی۔ ٹوکیو میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ ان سے سخت سوالات اس لیے کیے جا رہے کہ کیونکہ وہ بریکنگ نیوز میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عوامی نمائندہ نہیں بلکہ ایک عام شہری ہیں اور جہاں جواب دینا ہوگا، وہاں جواب بھی دیں گی۔ وزیر اعظم کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ان سے پوچھا جا رہا ہے کہ پیسے کہاں سے آئے؟ یہ پیسہ انہیں نانا ، دادا اور والدین سے وراثت میں ملا ہے اور انہوں نے خود بھی کمایا ہے، علیمہ خان کہا کہ ہم میں آج تک کسی بورڈ ممبر نے پیسوں کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ زندگی میں کبھی غلط طریقے سے پیسہ کمانے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ ان الزامات کا احساس ہوتا ہے، ایہاں تک کہ ان کے والدین پر بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے جو باعث تکلیف ہیں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا رشوت لینا تو دور ، کبھی دی بھی ، سوائے ایک ٹیلی فون والے کے، جسے وہ سو روپے دیتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ پیسہ جمع کرنے کی مخالفت کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیداد اور ایمنسٹی لینے کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔