counter easy hit

ٹنڈوآدم شہر کے گنجان آباد علائقوں میں بھینسوں کے ۷۰ سے ذائد باڑے قائم

Alayqun TANDO ADAM

Alayqun TANDO ADAM

ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔ٹنڈوآدم شہر کے گنجان آباد علائقوں میں بھینسوں کے ۷۰ سے ذائد باڑے قائم۔بھینسوں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا۔بھینسوں کی وجہ سے شہر کا ٹریفک ہر وقت جام رہنا معمول بن گیا۔بھینسوں کے گوبر کی وجہ سے سڑکوں کا نام و نشان مٹ گیا۔با اثر باڑہ مالکان کے آگے انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آنے لگی۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم شہر جسکی آبادی تین لاکھ کے لگ بھگ ہے اس شہر کی صفائی ستھرائی ماضی کا قصہ بن کر رہ گئی ہے ٹنڈوآدم کی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث ٹنڈوآدم شہر کے گنجان آباد علائقوں میں ۷۰ سے ذائد بھینسوں کے باڑے کھل چکے ہیں اس وقت ٹنڈوآدم شہر کے رہائشی علائقوں بھچہ پاڑہ،رشید کالونی،خدا بخش کالونی،بنگلا روڈ،جٹیا پاڑہ،جوہر آباد پاڑہ،احمد آباد،الہیار گوٹھ،بیرانی روڈ،سمیت شہر کے تمام علائقوں میں چھوٹے بڑے ۷۰ سے ذائد باڑے کھلے ہوئے ہیں بھینسوں کے باڑوں کے مالکان صبح ۶ بجے سے بھینسوں کو باڑوں سے نکال کر ٹنڈوآدم نہر پر لیکر جاتے ہیں اور نہر تک جانے کے لئے بیرانی روڈ،شہدادپور روڈ،بنگلا روڈ،بائے پاس،اور دیگر راستوں کا استعمال کرتے ہیں روزانہ ہزاروں بھینسیں ٹنڈوآدم شہر کی سڑکوں سے ہوکر نہر تک آتی اور جاتی ہیں جسکی وجہ سے ٹنڈوآدم شہر کی سڑکوں پر ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول بنا ہوتا ہے بھینسوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہنے کے علاوہ بھینسیں اکثر گاڑیوں سے ٹکرا جاتی ہیں اور کئی مرتبا لگزری گاڑیوں کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے اسکے علاوہ شہر میں سبزی فروٹ کے دکانوں ،اور ریڑھیوں سے سبزی فروٹ کو نقصان پنہچانا اور بھینسوں کے مالکان اور دکانداروں میں لڑائی جھگڑے روز کا معمول بنے ہوئے ہیں ٹنڈوآدم کی انتظامیہ کو شہریوں کی جانب سے کئی بار شکایات کی گئیں ہیں مگر انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آرہی ہے ٹنڈوآدم کی سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹنڈوآدم شہر کے رہائشی علائقوں سے بھینسوں کے باڑے باہر منتقل کئے جائیں