ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا میں 8 جولائی کی شام روزہ افطاری سے قبل ایک زکر نعت محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
محفل کا آغاز سید عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔نظامت کے فرائض حافظ مبشر نے ادا کیے اور نعت شریف پڑھنے کی سعادت غلام مصطفی نعیمی ،عامر صدیق اور دیگر نے حاصل کی۔
مسجدالبلال کے خطیب پروفیسر اظہر عباس سیالوی نے شہادت حضرت علی علیہ اسلام پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ۔اجتمائی دعائیہ کلمات کے بعد افطاری کی گی اور نماز مغرب کے بعد حاضرین کو افطار ڈنر پیش کیا گیا۔
آخر میں مسجد انتظامیاں باوا سید غضنفر علی شاہ اور حاجی لالہ محمد رمضان نے حاضرین کا افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔