ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال میں تیسرا سالانہ تاریخی عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جلوس کے بعد مسجدالبلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ کی زیر صدارت عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے مسجد میں ایک زکر نعت محفل کا انعقاد کیا گیا
جس میں آسٹرین پارلیمنٹ میں مسلم کمیونٹی کے ممبر ڈاکٹر محمد عمر الراوی اور پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ، مذہبی،سماجی ،رفاہی ،سپورٹس اور تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے پیارئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنی اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا ۔تقریب کا آغاز قاری شبیر کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
نظامت کے فرائض مسجد کے امام حافظ مبشر نے ادا کیے ۔مقامی نعت خواناں حاجی اکبرعلی ،حافظ محمد نعیم آف ھورن و دیگر نے نعت کی صورت میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ مسجد المدینہ کے سرپرست حاجی غلام مصطفی بلوچ ،حافظ مبشراور ڈاکٹر محمد عمر الراوی نے میلادالنبی کی مناسبت سے خطاب کیے۔
آخر میں درودو اسلام پیش کرنے کے بعد اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ پاکستان کی ترقی اور خوشخالی ،امن و امان کیلیے خصوصی دعاکی گی ۔مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ نے اظہار تشکر میں ڈاکٹر محمد عمر الراوی اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن دوستوں نے جلوس اور میلاد زکر نعت محفل کے پروگرام میں مالی اور مسجد کے ساتھ تعاون کیا۔
سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک خصوصی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسجد البلال کے خادم اعلیٰ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کو مسجد البلال انتظامیاں کا سرپرست نامزد کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ جس طرح پہلے مسجد کی خدمت کررہے ہیں اُسی طرح جاری رکھیں گے ۔حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کو مسجد البلال انتظامیاں کا سرپرست نامزدکرنے پر پی سی سی کے صدر ندیم خان ،خواجہ منظور احمد،جیونیوز کے اکرم باجوہ،محمدنواز وڑائچ ،حافظ نعیم ودیگر نے خوش آئند قرار دیا۔