ویانا (ایم اکرم باجوہ) رمضان شریف کی آمد آمد ہے اسی سلسلہ میں ویانامیں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درسگاہ مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ نے نماز جمعہ کے بعدپاکستان میڈیاجنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال مسجد البلال میں رمضان شریف میں نماز تراویع میں قرآن پاک سنانے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے او روزہ افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے اس سال حافظ محمد اکرم نماز تراویع میں قرآن پاک سنائیں گے ۔
پاکستانی کمیونٹی سے استدا کی جاتی ہے کہ نماز تراویع میں شرکت فرما کر رمضان شریف کی نعمتوں سے مستفید ہوں ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ مسجد میں ہمیشہ کی طرح روزہ افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے اور جن دوست احباب نے مسجد میں روزہ افطار کا اہتمام کرنا ہو وہ مسجد کی انتظامیہ سے رابطہ کرسکتا ہے۔ میری اور مسجد البلال ویانا کی انتظامیاں کی جانب سے تما م اہل ایمان کو رمضان
شریف کی آمد مبارک ہو۔