چھوٹے بڑے سبھی افراد بادام بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔یہ انسانی جسم کی تمام ترقوتوں کا نگہبان ہے۔نظر دماغ اور اعصاب کو کمال توانائی فراہم کرتا ہے۔قبض کورفع کرتا ہے اور دماغ آنتوں اور جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے۔شدید گرمی میں شربت بادام کے چند چمچ دل کی گھبراہٹ اور حدت سے بچاتے ہیں۔
اشیاء مقدار
بادام کی گری70گرام
روح کیوڑہایک چھوٹی شیشی
چاروں مغز70گرام
پانی750گرام
چینی750گرام
ترکیب:
رات کوسونے سے پہلے بادام کی گریاں اور چاروں مغز الگ الگ بھگو کر رکھ دیں اور صبح اٹھ کر انہیں باریک پیس لیں ۔اب ان میں پانی اور چینی شامل کر کے ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔جب شربت جیسا قوام تیار ہوجائے تو اتارلیں اور کچھ دیر بعد اچھی طرح ٹھنڈا ہونے پر روح کیوڑڈال دیں اور مزید دس پندرہ منٹ تک پڑارہنے دیں اور پھر اس کے بعد کسی صاف ستھری بوتل میں بھر لیں۔آپ چاہیں تو روح کیوڑہ شامل نہ کریں۔یہ انتہائی خوش ذائقہ اور فروخت بخش مشروب ہے جو پیاس کی شدت کوکو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دل اور دماغ کو بے حد تقویت دیتا ہے۔ آپ اس شربت کو سادہ پانی دودھ میں مکس کرکے بھی پی سکتی ہیں۔