حلب سے شہریوں کے انخلا کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا،350 افراد کا قافلہ 5 بسوں اور ایک ایمبولینس میں روانہ ہوا ہے۔ انخلا کی نگرانی کے لیے مبصرین بجھوانے پر سلامتی کونسل کی قرار داد پر ووٹنگ آج ہو گی۔
باغیوں کے زیر قبضہ حلب کے مشرقی علاقوں سے بسوں اور ایمبولینسوں کے ذریعے شہریوں کا انخلا دوبارہ شروع ہو گیا ہے،اقوام متحدہ کے اہلکار کے مطابق مشرقی حلب سے 350 افراد پر مشتمل قافلوں کو لے کر پانچ بسیں باغیوں کے علاقے خان الا اصل پہنچیں جس کے بعد ان کی منزل حلب اور ادلب کے علاقے ہیں۔حکومت مخالف باغیوں کی جانب سےکئی بسوں کو نذر آتش کئے جانے کے بعد انخلا کا عمل رک گیا تھا۔دوسری جانب حلب میں انخلا کے عمل کی نگرانی کے لیے مبصرین بجھوانے پر سلامتی کونسل کی ملتوی ہونے والی ووٹنگ آج کی جائے گی۔ادھر ترک صدر جب طیب اردوان اور روسی صدر پیوٹن نے ٹیلیفون پر حلب کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔