شام میں جنگ بندی کے باوجود حلب پر سرکاری افواج قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
حلب: (یس اُردو) شام کے شہر حلب میں شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق شہر پر قبضے کے لیے سرکاری افواج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ فضائی بمباری اور متعدد راکٹ حملوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو سو ستر شہری مارے جا چکے ہیں۔ شام میں جنگ بندی کے باوجود حلب پر سرکاری افواج قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔