سپین(بیورو چیف) عید کے بعد پاناما لیکس کے چیمپئن حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر میدان سجے گا۔ان خیالات کا اظہار سکندر گوندل رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کو اب بھاگنے کیلئے کوئی راستہ نہیں ملے گا۔وزیر اعظم پہلے ہی ملک سے غائب ہیں جبکہ حکومتی وزرا تیاری میں ہیں۔ ملک میں اس وقت بجلی کا بحران ہے اور مہنگائی کا طوفان سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں۔ پنجاب سمیت خصوصاً جنوبی پنجاب میں نکاسی آب کا نظام تباہ ہوچکا ہے