لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) جشن بہاراں 2019 کے سلسلے میں بلدیہ لالہ موسیٰ کے کونسلر صاحبان کا اجلاس منعقدہ کیا گیا۔ متفقہ طور پر جشن بہاراں کو ایدھی لالہ موسیٰ الحاج شیخ خلیل کے نام کرنے کی تمام کونسل نے متفقہ منظوری دی ۔ صفائی کے نظام کے متعلق اور گلیوں کی ٹوٹ پھوٹ کے متعلق ان کی منظوری لی گئی۔
اس کے علاوہ جشن بہاراں کے دوران جو گیمز اس میں کھیلی جائیں گی۔ کونسل کے ممبران سے تجاویز بھی لی گئی ہیں کہ وہ ہاکی، فٹ بال، والی بال، کرکٹ وغیرہ کے علاوہ کوئی گیم اگر شامل کرنا چاہیں تو تجویز دیں۔ مارچ کے پورے ماہ کو جشن بہاراں کے طور پر منانے کا پروگرام طے کردیا گیا ہے۔
پورے ماہ میں اجلاس میں تمام ممبران نے اس کی متفقہ طور پر منطوری دی ہے کہ اس پورے ماہ کو جشن بہاراں کا نام دیا جائیگا اور تمام مہینہ کھیلوں کو جاری رکھا جائیگا۔