نیو کسٹل (تیمور لون) آزاد کشمیر پولیس کو مایہ ناز سینئر آفیسر ایس ایس پی الحاج محمد اکبر چوہدری کو انکی خداداد صلاحیتوں ، فرض شناس اور اعلی کارکردگی کو مد نظر رکتھے ہوئے انہیں ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر ترقیاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سپیشل برانچ آزاد کشمیر کے آضافی اختیارات بھی سونپ دیئے گئے ہیں۔
جس پر برطانیہ بھر میں جشن کا سماں ہو شہر میں سب ڈویژن ڈڈیال سے تعلق رکھنے والت لوگوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ایک دوسرے کو مبارکباد دیں۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے مطابق مرکزی نائب صدر بابو محمد مشتاق اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ڈاکٹر پرویز چوہدری نے اس شاندار کامیابی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ طارکین وطنوں کی اور سب ڈویژن ڈڈیال کی عوام کی خواہش تھی کہ بلھلوٹ خاندان کا چشم و چراغ اعلیٰ منصب پر ہو ، پولیس آزاد کشمیر اور عوام کیلئے خدمات تقاضہ کرتی تھی کسی معاشرے کی کمیونٹی میں الحاج غلام اکبر چوہدری جیسے لائق اور نڈر آفیسر محدود پیمانے پر پائے جاتے ہیں۔
ان کی کامیابی کو خوش آئندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے تمام ہم وطنوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں آپ نے نہ صرف میرپور آزاد کشمیر اور پاکستان کا نام روشن کیا آپ کے ترقیاب ہونے سے نہ صرف برطانیہ میں بلکہ ہمارے آبائی علاقہ میں بھی خوشیاں منائی جا رہی ہیں یہ پورے علاقہ ڈویژن ڈڈیال کیلئے بہت بڑا عزاز ہے آپ نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔
بابو مشتاق اور ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا کہ آپ ماضی کے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر سے جرائم کا قلع قمع کرتے ہوئے امن کا گہوارہ بنادینگے۔ بابو مشتاق اور ڈاکٹر پرویز چوہدری نے آئی جی پی ملک خدا بخش اعوان کے فیصلے کو سراہتے ہائے کہا کہ الحاج محمد اکبر چوہدری مخنتی، قابل، اور فرض شناس آفیسر ہیں انکو نئی ذمہ داریاں انکا احسن اقدام ہے۔