تبدیلی نے عوا م کا بھرکس نکال دیا، اجتماعی ترقی کے بجائے اجتماعی غربت ناقص پلاننگ کا مظہر ہے، الحاج مزمل حسین
پیرس (نمائندہ خصوصی) وائس چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس الحاج مزمل حسین نے کہا ہے کہ تبدیلی نے عوا م کا بھرکس نکال دیا، اجتماعی ترقی کے بجائے اجتماعی غربت ناقص پلاننگ کا مظہر ہے، سرکاری و نجی ملازمین کی تنخواہیں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے مطابق بڑھانے کی مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد عوام کے جذبا ت کی ترجمانی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں 42فیصد اضافہ ہو چکا ہے جس کا براہ راست اثر ضروریات زندگی کی اشیاء پر بھی پڑ ھ رہا ہے ۔
پیٹرول،بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہے لیکن سرکاری و نجی ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئی۔ ۔ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر کہی نیچے جا چکی ہے۔عام شہری کے استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔موجودہ مہنگائی کے دور میں 15ہزار میں گھر چلانا عام آدمی کیلئے ناممکن بن چکا ہے۔