counter easy hit

الحمرا ہال لاہور میں طلبہ اور اساتذہ ایک گھنٹے تک محصور

Pakistan-alhamra-hall_12-9-2015_206822_l. [downloaded with 1stBrowser]لاہور…….نیب نےطلبہ اور اساتذہ کو بھی شایدنادہندہ سمجھ لیا ، ڈی جی نیب پنجاب کی تقریرسنوانے کیلئےہال کے گیٹ کو تالا لگا کرانہیں ایک گھنٹے سے زائد محصور رکھا گیا۔ آئیں گے اپنی مرضی سے،جائیں گے نیب کی مرضی سے، الحمرا ہال لاہور میں یہ دلچسپ مگر تکلیف دہ صورتحال پیداہوئی اس وقت جب مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ تقریر ختم کر کے چلے گئے،تقریب تھی انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے اور میزبان تھانیب پنجاب۔تقریب میں ڈی جی نیب پنجاب میجر رٹائرڈ برہان علی نےابھی تقریرکرناتھی،ظاہرہے ہال کی کرسیاں بھری رکھناضروری تھا،اس مقصد کیلئےہال کے مین دروازے کو لگادیا گیا تالااور کر دیاگیا طلبا ، طالبات اور ان کے اساتذہ کو محصور۔مرتے کیا نہ کرتے،طلباءوطالبات بےچارے پہلو بدلتے ، تقریریں سنتے رہے، ڈی جی پنجاب نیب کاخطاب ہواختم، تو ان کوملی آزادی اور ساتھ کھانے کے ڈبےبھی۔ترجمان نیب کامؤقف ہےکہ تالےانہوں نےنہیںبلکہ الحمرا ہال انتظامیہ نےسیکیورٹی کے پیش نظرلگائےہوں گے، ان کاکوئی قصور نہیں۔