ماڈل پر کرنسی غیر قانونی طور پر بیرون ملک لے جانے پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا ، تاخیر سے پیشی پر عدالت برہم
اسلام آباد (یس اُردو) کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل و اداکارہ ایان علی کی تاخیر سے پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی ، اداکارہ کو آج صبح منی لانڈرنگ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت طلب کیا گیا تھا لیکن وہ بروقت عدالت حاضر نہ ہوسکیں ، جس پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا اور انہیں پابند کیا کہ وہ آئندہ سماعت پر بروقت اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔