وزیر اعظم اور اسکے نام نہاد پالیسی ساز وزیروں نے ہندوستانی را اور دوسری دشمن ایجنسیوں کے ساتھ ملکر ملک کی دفاعی لائن کو توڑنے کی کوشش کی، اور ناکامی پر معاشی ترقی کا ڈھول گلے میں ڈال لیا، علی عاطف مغل
پیرس(یس اردو نیوز) تحریک انصاف فرانس کے روح رواں اور متحرک ترین راہنما علی عاطف مغل نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی چار سالہ کارکردگی تمام کی تمام عمران خان کے ڈنڈے کی مرہون منت ہے، اگر دھرنا اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف عمران خان آواز نہ اتھاتے تو آج پاکستان بیس سال اور پیچھے چلا جاتا۔ حکومت کی چار سالہ کارکردگی رپورٹ اٹھا کر دیکھی جائے تو ایک میڈیا ہائوس کے ساتھ مل کر پاکستان کی رہی سہی حمیت و غیر کا سودا کر دیا گیا تھا۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈیفنس لائن آئی ایس آئی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانے پر رکھ لیا گیا اور پاکستان کے وزیر اعظم اور اسکے نام نہاد پالیسی ساز وزیروں نے ہندوستانی را ، ایم آئی ، سی آئی اے نہ جانے کن کن پاکستان دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی دفاعی لائن کو توڑنے کی کوشش کی۔ معیشت کے چیمپئنز ہونے کے دعویدار چار سال میں چار خسارے کے بجٹ دے کر جا رہے ہیں آخری بجٹ میں بھی ہمیں امید ہے کہ عمران خان نے آواز نہ اٹھائی تو پھر غریب مزدور لوگوں کا اللہ ہی حافظ ہے، معیشت کی ترقی کا اندازہ فی کس آمدنی سے لگایا جاتا ہے اور اسحاق ڈالر کو غریبوں سے جو بیر ہے اس کا کوئی علاج ہونا چاہیے۔ فی کس آمدنی مناسب حد تک نہ بڑھانا وزیر خزانہ اور حکومت کی بدنیتی کی علامت ہے ۔ آخر اس چیز میں کیا رکاوٹ ہے حکومت نے کوئی جیب سے تو نہیں دینے مگر فی کس آمدنی معقول حد تک بڑھنے سے منافع خور سرمایہ داروں کو خوش کیا جا رہا ہے۔