(کراچی (یس اردو نیوز
ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ ایان علی کی کوئی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں داخل نہیں نہ ہی کوئی حلف نامہ جمع ہوا، صرف وکیل کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔سپریم کورٹ میں ایان علی کی درخواست پر کہاگیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری کے خلاف کارروائی نہیں کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق پنجاب حکومت نے ایان علی کانام ای سی ایل میں شامل کرایا،ایان علی کا نام نئے میمورینڈم کے تحت شامل کیا گیاہے