گجرات(انور شیخ سے )گزشتہ روز ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے اچانک عزیز بھٹی ہسپتال میں مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے فردا فردا ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کیے جبکہ بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ،ڈی سی او گجرات نے کئی وارڈز میں اے سی نہ ہونے پر ہسپتال انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو فوری ٹھیک کروانے کا حکم بھی صادر فرمایا