کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے سندھ ہائی کورٹ کے وکیل اور ایم کیو ایم لیگل ایڈکمیٹی کے رکن سید علی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسب روایت تحقیقاتی کمیٹی یا کمیشن بنانے کے بجائےحکومت مقتول کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرے۔
انہوں نے وزیر اعلی سندھ ،آئی ایس آئی ،ایم آئی،آئی بی سندھ کے چیف سے استفسار کیا کہ وہ حسنین شاہ کے قتل پر کیا کہیں گے؟۔ان کا کہناتھاکہ مقتول لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے سب سے زیادہ آئینی درخواستیں جمع کرنے والے وکیل تھے، کیالاپتا افراد کی قانونی چارہ جوئی کرنا جرم ہے۔
کیااس واردات کو بھی سرد خانے کی بھول بھلیوں میں ڈال دیاجائے گا؟۔الطاف حسین کا اس موقع پر کہناتھاکہ اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے،ہم دکھی دل کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے انصاف کی بھیک مانگتے ہیں۔