ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا اچانک دورہ ا یمرجنسی، وارڈز، کڈنی سنٹرزسمیت زیرِ تعمیر بلاکس اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا معیار بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ ادویات کی مفت فراہمی ڈاکٹروں کی دستیابی سمیت ایمرجنسی سروسز کے معیار پر کوئی سمجھوتا نا کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران کیا۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے ایمرجنسی وارڈز سمیت جنرل وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے ان کو ملنے والی سہولیات اور ڈاکٹرز کے رویے بارے دریافت کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کواعلٰی معیار کا علاج اور مفت دوائیاں فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دریں اثنا سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں ایک اعلٰی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔ دور دراز کے علاقوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی، سپیشل پیکج سمیت رہائشی سہلویات کی فراہمی کا مقصد یہی ہے کہ ڈاکٹرز دلجمعی سے کام کریں اور عوام کی بھرپور خدمت کریں۔ اس موقع پر ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا، ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹر اقبال حسین وٹو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔