واشنگٹن; علی جہانگیر صدیقی نے امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، علی جہانگیر صدیقی ایک روز قبل واشنگٹن پہنچے تھے، گزشتہ روز انہوں نے سفارتخانے کے عملے سے ملاقات کی۔ علی جہانگیر صدیقی چند ہفتوں میں صدر ٹرمپ کو اسناد سفارت پیش کریں گے۔یاد رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 8 مارچ 2018 کو علی جہانگیر کی نامزدگی کی منظوری دی تھی۔ علی جہانگیر وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی جہانگیر صدیقی کے بیٹے ہیں۔ علی جہانگیر صدیقی نجی ایئرلائن ایئربلیو کے ڈائریکٹر بھی رہے۔علی جہانگیر نے امریکہ میں کورنل یونیورسٹی سے اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ جے ایس بینک اور جے ایس پرائیویٹ ایکویٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ 2014 میں علی جہانگیر صدیقی کو ورلڈ اکنامک فورم میں بطور ینگ گلوبل لیڈر اعزاز سے نوازا گیا۔