counter easy hit

علی ظفر کے حوالے سے بڑے انکشافات کر ڈالے

Ali-Zafar has made a big deal with him

کراچی ( ویب ڈیسک ) معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا بھی علی ظفر کے حق میں بول پڑے۔ فیشن ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی خواتین کو علی ظفر پر گرتے اور ان کے ساتھ فلرٹ کرتے دیکھا ہے تاکہ ان کی فلم یا میوزک ویڈیو میں کام حاصل کرسکیں لیکن گلوکار نے انتہائی احسن طریقے سے ان خواتین سے چھٹکارا حاصل کیا ہے۔میشا شفیع کے علی ظفر پر ہراسانی کے معاملے پر فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا نے فیس بک پر اپنا موقف دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیشن اور شوبز انڈسٹری کے لوگ ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں اس لیے ہمیں ایک دوسرے کے کردار کا پتا ہوتا ہے، ہمیں ایک دوسرے کی ذاتی زندگی کا خیال کرنا چاہیے۔عاصم جوفا نے کہا کہ علی ظفر پر الزام اس وقت لگایا گیا جب ان کی فلم ریلیز ہونے والی تھی اور انہوں نے ایک ملٹی نیشنل کنٹریکٹ حاصل کیا تھا۔ علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے بعد میرا اخلاقی فریضہ بنتا ہے کہ میں بتاﺅں کہ میں نے علی ظفر کا کردار کیسا پایا۔عاصم جوفا کے مطابق انہوں نے ذاتی طور پر دیکھا ہے کہ کس طرح خواتین خود کو علی ظفر پر گراتی ہیں،ان کے ساتھ فلرٹ کرتی ہیں اوران سے فلم یا میوزک ویڈیو میں رول مانگتی ہیں،بعض اوقات تو یہ خواتین اس حد تک بڑھ جاتی ہیں کہ انہیں ہراساں کرنا شروع کردیتی ہیں،میں نے ہمیشہ علی ظفر کو انتہائی بردباری کے ساتھ پہلو بچاتے اور لوگوں کو پرائیویٹ یا عوامی طور پر بدنام کیے بغیر ڈیل کرتے ہوئے دیکھا ہے۔عاصم جوفا نے کہا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں ہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان کیا ہوا تھا لیکن اب تمام شواہد سامنے آچکے ہیں جس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ایک معصوم شخص کا کیریئر تباہ کرنے کیلئے کیسی مذموم مہم چلائی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website