counter easy hit

علی ظفر نے پاکستانی فلم کی خاطر تین بھارتی فلمیں ٹھکرا دیں

Ali Zafar

Ali Zafar

لاہور (جیوڈیسک) مشہور گلوکاراور اداکارعلی ظفرنے پاکستان میں کام کرنے کی خاطر بالی ووڈ کی تین فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کو مستردکردیا ہے۔

حال ہی میں دورہ بھارت کے دوران انہیں بالی ووڈ کے معروف فلمساز اداروں کی جانب سے اہم کرداروں میں کام کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن علی ظفر نے پاکستان میں اپنی پہلی فلم کے حوالے سے مصروفیت کے باعث تین بڑی فلموں کی آفر کو ٹھکرا دیا ہے۔

علی ظفرنے نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز پر ہی اس بات کا اعلان باقاعدہ پریس بریفنگ میں کرچکا ہوں کہ میں اس سال پاکستان میں کام کرونگا اوراپنی فلم بناؤں گا۔

اس کے لیے میں نے بہت سے نوجوان رائٹرز سے اسکرپٹ بھی حاصل کیے تھے اوراب میں نے اپنی فلم کی تمام ترکاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے، میں نے اپنا فوکس اس وقت پاکستان میں اپنی فلم پرمرکوز کر رکھا ہے۔