لاہور(ویب ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ علی ظفر گلوکاری اور اداکار دونوں ہی میدان میں اول ہیں اور وہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔اس کے علاوہ علی ظفر مصوری کے فن سے بھی آراستہ ہیں اور گلوکاری کے بعد وہ رنگوں کے ذریعے بھی اپنے جذبات کو کاغذ پر اتارتے ہیں۔ علی ظفر ایک ملٹی ٹیلینٹڈ انسان ہیں اور انہوں نے جس بھی شعبے میں قدم رکھا عزت اور شہرت کمائی۔
علی ظفر نے انسٹا گرام پر ایک پیٹنگ شیئر کی جس میں ایک خاتون نظر آ رہی ہے ۔ علی ظفر نے اس کے ساتھ لکھا کہ یہ میری والدہ ہیں اور یہ تصویر ان کی میں نے 1998 میں پہلی مرتبہ اس وقت بنائی تھی جب میں نے آئل پیٹنگ شروع کی تھی ۔
مقامی ٹی وی چینل پر خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے علی ظفر نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سکیچ اور تصاویر بنانا بچپن میں زمامہ طالبعلمی میں ہی سیکھ لیا تھا۔ انہوں نے اپنے ماضی سے تمام پردے ہٹاتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والد کے مشورے پر لاہور میں اپنے ایک رشتہ دار کے پاس گئے جس نے انہیں ہوٹل میں بیٹھ کر اپنی صلاحیات دکھانے کا موقع دیا۔ علی ظفر نے بتایا کہ وہیں سے میری لیے زندگی کے راستے کھلتے گئے اور میں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ۔ان کا کہناتھا کہ میں نے پہلے ہی دن پندرہ ہزار کمائے تھے۔علی ظفر نے اپنی والدہ کی تعریف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ نے 18 سال کی عمر میں شادی اور جب وہ گریجوئیشن میں زیر تعلیم تھیں تب وہ پہلی بار امید سے ہوئیں۔