امریکی دختر اول ایوانیکا ٹرمپ واشنگٹن انتظامیہ پر برس پڑیں، کہتی ہیں والد کےساتھ کام کرتے ہوئے انہیں واشنگٹن میں وحشت ناک ماحول کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
واشنگٹن: امریکی ٹی وی چینل کو انڑویو دیتے ہوئے ایوانیکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں بدنیتی کا ماحول ہے، جب وہ جنوری میں دارالحکومت پہنچیں تو انہیں اس بات کا اندازہ نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سابق ایف بی آئی سربراہ کے الزامات کے باوجود مستقبل کے حوالے سے پرامید ہیں۔ اپنے شوہر جیریڈ کے حوالے سے انوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور جریڈ کے درمیان افواہوں کو پھیلایا گیا جبکہ میڈٰیا نے ضرورت سے زیادہ جریڈ پر الزامات کو ہوا دی۔ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ پر بھی سنگین الزمات ہیں، جس پر انہیں سینٹ کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔