لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )علی گڑھ سکول ، موتی مسجد اور متعدد گھروں میں ہر طرف پانی کا راج ہے ڈی سی او گجرات ، اے سی کھاریاں حکومتی نمائندگان نہ جانے یہاں گم ہیں انتظامیہ اس حوالے سے بے رخی قابل صد مذمت ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی کاروباری شخصیت شاہد احمد بھٹی آف قصبہ محلہ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ قصبہ محلہ کے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کا قیمتی سامان تباہ ہوگیا ہے لیکن اعلیٰ احکام کی اس حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے موجودہ حکومت لوگوں کو مسائل سے نکالنے کے بجائے مسائل کی دلدل میں دھکیل رہی ہے ہم ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ، اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر اور عوامی نمائندگان سے گزارش کرتے ہیں کہ قصبہ محلہ کے لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں