counter easy hit

ایان علی کا فیشن اورمیک اپ سینٹ میں بھی زیر بحث

Ali's fashion debate in the Senate

Ali’s fashion debate in the Senate

اسلام آباد……..پاکستانی ماڈل ایان علی کے ملبوسات اور میک اپ کےچرچےسینٹ اجلاس تک جاپہنچے ۔سینٹرحمدالله بولے سیکورٹی وہاں دی جاتی ہےجہاں حکومت یاخوبصورتی ہو ۔
بھارتی اداکارہ سشمیتاسین کےبعد آج سینٹ میں پاکستانی ماڈل ایان علی کاتذکرہ ہوا۔سینٹرحمدالله نےکہاکہ حکومت اسلحہ لائسنسوں پر حکمت عملی وضع کرے تاکہ ہم اپناگارڈ اوراپنااسلحہ رکھیں ۔ اس پرچیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے از راہ مزاح کہا پھرٹارگٹ بھی ہمارا ہو ۔
حمدالله بولےجناب!! ٹارگٹ بھی ہم خود ہوتےہیں، سیکورٹی وہاں دی جاتی ہےجہاں حکومت یاخوبصورتی ہو ۔ اس پر رضا ربانی بولےآج کل آپ اداکاراوں کی بہت بات کر رہے ہیں۔حمدالله بولے جی ہاں ، میڈیا پر آج کل ایان علی کی خوبصوتی کی باتیں ہوتی ہیں، میڈیا اس کےجرم پربات نہیں کرتا۔بلکہ یہ بتاتاہے کہ ایان نے بال کیسے بنائے ۔لباس کیساپہنااورچشمہ کیسا لگایا ۔ اس پرایوان قہقوں سے گونج اٹھا ۔