کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل گرل ای سی ایل میں نام شامل کرنے پر وزارت داخلہ سے رجوع کر سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا
اسلام آباد (یس اُردو) وزارت داخلہ نے بھی ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے ۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کو ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ۔ ماڈل گرل نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کیخلاف فیصلے کیخلاف وزارت داخلہ میں نظرثانی کیلئے رجوع کر سکتی تھیں تاہم انہوں نے وزارت داخلہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔ ایان علی نے داد رسی کے حق کو استعمال نہیں کیا ۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے برعکس اور بلا جواز ہے ، اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔