کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آئین کی بالا دستی کے لئے سب متفق ہیں جب آئین میں ترامیم کے لیے کہا گیا تب مزاحمت کی گئی تاہم آئین کی بالا دستی کے لئے سب متفق ہیں۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب آئین میں ترامیم کے لیے کہا گیا تب مزاحمت کی گئی جب کہ آئین کی بالا دستی کے لئے سب متفق ہیں اور اسبملی اپنے حقوق کے تحت کام کرتی رہے گی جب کہ گورنر سندھ اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہے گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہواروں کو یاد رکھتی ہیں جب کہ سندھ اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کے لئے سب سے پہلی قرارداد منظور کی، آج ہمیں ان لوگوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔