counter easy hit

زکوٰۃ کٹوتی کیلئے تمام بینک آج بند

All banks closed

All banks closed

نصاب کے مطابق 35 ہزار557 روپے پر زکوٰۃ کٹوتی کی جائے گی
لاہور (یس اُردو) زکوٰۃ کٹوتی کے لئے تمام بینک آج بند رہیں گے ، سیونگ اکاؤنٹ میں 35 ہزار557 روپے ہوں گے تو زکوٰۃ کاٹ لی جائے گی ۔
اسٹیٹ بینک کے شیڈول کے مطابق آج ملک بھر کے تمام بینک زکوٰۃ کٹوتی کے باعث صارفین کے لئے بند رہیں گے ۔ نصاب کے مطابق 35 ہزار557 روپے پر زکوٰۃ کٹوتی کی جائے گی ۔ تاہم کرنٹ اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کٹوتی نہیں ہو گی۔ جبکہ دو رمضان المبارک سے بینک اوقات کار بھی تبدیل ہوں گے جس کے مطابق پیر تا جمعرات صبح آٹھ سے ایک بجکر 45 منٹ جبکہ جمعہ کے روز ساڑھے بارہ بجے تک بینک کھلیں گے ۔
اس سے پہلے زکوٰۃ کی کٹوتی کے ڈر سے عوام نے بینکوں سے دھڑا دھڑ پیسے نکالنا شروع کر دیے صرف ایک دن میں کھاتے داروں نے 6 سے 7 ارب روپے کی رقوم بینکوں سے نکال لیں۔ بینکرز کے مطابق کھاتے داروں کی جانب سے رقوم نکلوانے کے ساتھ ساتھ پے آرڈرز بھی بنائے گئے۔ ہر سال رمضان المبارک سے ایک روز قبل سیونگ اکاونٹس سے ڈھائی فیصد زکوٰۃ کاٹ لی جاتی ہے جبکہ کرنٹ اکاونٹ ہولڈرز کے کھاتے میں رکھی گئی رقوم سے زکوٰۃ کی رقم نہیں کاٹی جاتی۔