گوجر خان (خصوصی رپورٹ ) نومنتخب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجر خان طاہر راحیل اعوان ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری رمضان مرزا ایڈوکیٹ کے اعلاميہ کے مطابق گوجر خان شہر کی تمام تنظيميں گزشتہ دنوں توڑ دی گٸیں تھی اس کے بعد استعفوں کا سوال ہی پیدا نہیں ھوتا ان میں صرف دوعہدوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن ھوٸے ہیں جس میں سٹی صدر کے لیے طاہر راحیل اعوان ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری کے لیے رمضان مرزا ایڈوکیٹ شامل ہیں انکے علاوہ ابھی تک کسی بھی عہدے کا نوٹیفکیشن نہیں ھوا بہت جلد ھی سٹی اور وارڈ کی سطح پر تمام ورکروں اور جیالوں کی مشاورت سے تمام عہدیداروں کے نام فاٸنل کر کے نوٹیفکشن جارہی کر دٸیے جاٸیں گے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت پر تمام حقیقی ورکروں اور جیالوں کابھرپور اعتماد ھے اور ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں