نیویارک …….امریکی صدر باراک اوباما نے بھی ہالی ووڈ کے معتبر ترین تصور کئے جانیوالے آسکرز ایوارڈز کی نا مزدگیوں کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام نسلوں کو منصفانہ انداز میں نمائندگی دینی چاہئیے ۔
ایک انٹرویو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اوبامانے کہا کہ ہالی ووڈ کے ا یوارڈز میں تمام نسلوں کو مناسب نمائندگی دینی چاہیے جو بہتر پرفارمنس کی بنا پر دئیے جانے چاہئے ۔آسکرز نامزدگیوں کے بعدصدر اوباما نے پہلی بار تنازعے پر اپنی رائے کا اظہار کیاہے ۔واضح رہے کہ غیر منصفانہ نومینیشنز کے خلاف احتجاج کے طور پر ہالی وڈ کے کئی سیاہ فام اداکاروں اور ہدایتکاروں نے آئندہ ماہ ہونیوالی آسکرایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔