کراچی: وفاقی وزیربرائے پورٹس اینڈ شپنگ میرحاصل بزنجو نے کہا ہے جے آئی ٹی کے تمام اراکین بددیانت ہیں، نواز شریف پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ بدنیتی پرمبنی ہے، (ن) لیگ کو اسے چیلنج کرنا چاہیے۔
All JIT members are mischief, Mir hasil bizenjo
پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ آنے سے قبل اپوزیشن کا وزیراعظم کے استعفیٰ کامطالبہ کرنا غیرمناسب ہے، ماضی کی تمام حکومتوں کو کرپٹ کہہ کر ختم کیا گیا، صادق اورامین کی جوتعریف کی گئی ہے اسے نافذ کیا جائے تو جنرلز، ججز، سیاستدانوں سمیت تمام لوگ فارغ ہوجائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کیخلاف عالمی سازشیں کی جارہی ہیں، پاکستان کو اندرونی طورپرکمزورکرنے کے اچھے نتائج نہیں ہونگے، عوامی مینڈیٹ جھٹلایا گیا تو ریاست سے اعتبار اٹھ جائیگا، چودھری نثارکو1990ء سے جانتا ہوں، وہ سخت مزاج ہیں، نوازشریف کوکوئی بھی چھوڑ سکتا ہے چودھری نثار نہیں۔