اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ 13 اگست کو عمران خان کی جانب سے تمام ممبرز کو مدعو کیا گیا ہے جس میں تبادلہ خیال کیا جائے گااور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی تھی تاہم ممبران اسمبلی کی تعداد بہت بڑی ہے تو ہم نے کچھ لوگوں کو ذمہ داریاں سونپی ہیں جو کہ مختلف ریجنز کے ممبران سے رابطہ اور کوارڈینٹ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ خیبر پختون خواہ اور فاٹا کے ممبران سے رابطہ اور کوارڈی نیشن کی ذمہ داری سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو دی گئی ہے جبکہ سندھ کے ممبران کی عارف علوی ، بلوچستان کے اراکین کی ذمہ داری قاسم قصور ی کو سونپی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ذمہ داری مختلف رہنماﺅں کو بانٹی گئی ہیں ، سینٹرل پنجاب کے ممبران سے شفقت محمود رابطے میں رہیں گے جبکہ ویسٹ پنجاب کے ممبران سے چوہدری محمد سرور اور جنوبی پنجاب میں خود ”شاہ محمود قریشی“ رابطے میں رہوں گا۔
ان کا کہناتھا کہ کراچی میں سید علی نواز سے ملاقات ہوئی ہے جبکہ جی ڈی اے نے مکمل حمایت کا یقین دلایاہے اور میں حمایت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ اد ا کرتاہوں۔