اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے ایوان میں وزیراعظم کیلئے سلیکٹڈکالفظ استعمال کرنے پرپابندی لگادی، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی صدارت میں قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے،وفاقی وزیر عمر ایوب نے نکتہ اعتراض اٹھائے ہوئے کہا کہ ہم حکومتی بینچوں سے تحریک استحقاق پیش کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کو سلیکٹڈ کے نام سے پکارا جاتا ہے، اس سے ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے، اس پر پیپلز پارٹی کے رفیع اللہ نے ایوان میں احتجاج کیا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو بھی اس ہاو¿س کا ممبر ہے وہ ووٹ لے کر آیا ہے،آئندہ کوئی بھی یہ لفظ ایوان میں استعمال نہ کرے۔