اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی نے عمران خان کے قریبی دوست پر الزام عائد کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے مجھے رات کے 2 بجے فون کیا اور ایک کرپشن اسکینڈل میں فیور مانگی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کاکہنا ہے کہ ہم صحافت میں کئی اسکینڈل بریک کرتے ہیں۔
لوگ ہمیں کہتے تھے کہ آپ کے اسکینڈل بریک کرنے سے کچھ نہیں ہونا جس سے ہمیں بھی مایوسی ہوتی تھی۔لیکن میرے خیال سے بس اسکینڈلز کو مرنے نہیں دینا چاہئیے۔تین سال میں اینگرو نے اپنی طرف سے ہمیں ڈرانے کی پوری کوشش کی ہے۔کبھی ہمیں صحافیوں کی طرف پیغامات بھیجوائے جاتے کہ کچھ مہربانی کریں۔لیکن آج بتا ہی دیتے ہیں کہ عامر متین کو تحریک انصاف کے ایک رہنما کی طرف سے فون بھی آیا۔اسی متعلق بتاتے ہوئے عامر متین کا کہنا تھا کہ مجھے رات کے دو بجے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا فون آیا کیونکہ ان کے بیٹے اینگرو کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔نعیم الحق نے مجھے کہا کہ آپ میرے صاحبزادے سے مل لیں وہ اینگرو کے ترجمان ہیں۔تو میں نے کہا کہ آپ مجھے پی ٹی آئی کے عہدیدار کے طور پر فون کر رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ نہیں میں تو دوستی کے ناتے بات کر رہا ہوں۔تو میں نے کہا کہ میری تو آپ سے کوئی خاص دوستی نہیں ہے۔تو عامر متین نے کہا کہ نعیم الحق کے بیٹے کسی بھی وقت میرے دفتر آ سکتے ہیں یا وہ اپنا موقف لکھ کر ہمیں بھیج دیں۔ہم نے ان سے پہلے بھی متعلقہ کمپنی کے اعداد و شمار مانگے لیکن انہوں نے ہمیں نہ دیے جس کے بعد ہم نے خود اعدادو شمار نکلوائے۔
خیال رہے معروف صحافیوں کو مخلتف اسکینڈلز بریک کرنے میں معروف سیاسی رہنماؤں اور مضبوط شخصیات کی طرف سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان اسکینڈل میں ان سیاست دانوں کی کرپشن بے نقاب کی جاتی ہے. ۔ جبکہ دوسری جانب سینئر صحافی روف کلاسرا اکثر اوقات سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں تاہم انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں پہلی مرتبہ ایسی تفصیلات شیئر کر دی ہیں کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف ’ موئز رحمان ‘ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” رو ف کلاسراآپ میری آنکھوں میں آنسو لے آئے ہیں ، آپ نے مجھے بتایا کہ آپ نے صرف دس سال کی عمر میں اپنے والد کو کھو دیا تھا ، میں اندازہ بھی نہیں کر سکتا جن مشکلا ت سے گزر کر آپ ایک چھوٹے سے گاﺅں سے یہاں تک پہنچے ہیں ۔میں سیاست کے کچھ معاملات میں آپ سے اختلاف ضرورکرتاہوں لیکن اس جدوجہد پر میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔“اس صارف کے ٹویٹ پر روف کلاسرا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میری والدہ کسان تھیں ، والد کی جلد وفات کے بعد انہوں نے اپنی زمینوں پر کاشتکاری کرتے ہوئے چھ بچوں کو پالا اور انہوں نے ہماری پڑھائی کے اخراجات اپنی تھوڑی سی ذرعی آمدن کے ذریعے پورے کیے ، وہ میرے لیے رول ماڈل ہیں جنہوں نے ہمیں سچائی ، ہمت ، انسانیت ،بہادری سکھائی ، اور یہ بھی سکھایا کہ کبھی ہار نہ مانو ۔“