دسمبر 25کو آل پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے زیراہتمام یوم قائد اور کرسمس ڈے کے حوالے سے تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
اسلام آباد(ایس ایم حسنین)آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں مورخہ25دسمبر بروز اتوار دن12بجے یوم قائد اور کرسمس کے حوالے سے اے پی ایم ایل فیڈرل کیپیٹل کے زیرانتظام خصوصی تقاریب کا انعقاد کیاجارہا ہے۔تقاریب کے مہمانان خصوصی پارٹی کی مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری مہرین ملک آدم اور فیڈرل کیپیٹل کے صدر راجہ حماد ہوں گے۔تقاریب میں حضرت عیسیٰ ؑ اور قائد اعظم محمد علی جناح کے ایام پیدائش کی مناسبت سے کیک کاٹے جائیں گے۔ ان تقاریب میں اے پی ایم ایل کے راہنماو اراکین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔