counter easy hit

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا یوم سیاہ منانے کا اعلان

All Pakistan

All Pakistan

ملکی برآمدات میں کمی اور کاروباری اضافے کے خلاف آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔
لاہور: (یس اُردو) پریس کانفرنس کرتے ہوئے آپٹما رہنماوں نے خوب دل کی بھڑاس نکالی ۔ چیئرمین پنجاب عامر فیاض نے کہا کہ گزشتہ مالی برس ٹیکسٹائل برآمدات میں ساڑھے سات فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی 8 اور ویتنام کی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ چئیرمین اپٹما کا کہنا تھا کہ ریفنڈز کی ادائیگی نہیں کی جا رہی جبکہ پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اگست میں حکومت سے معاملات طے نہ ہوئے تو احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ عامر فیاض کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی برس میں ناموافق کاروباری حالات کی وجہ سے پنجاب بھر میں 59 ٹیکسٹائل ملز بند ہوئی ہیں حکومت کو ان معاملات پر فوری توجہ دینی چاہیے۔