لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)جماعت اسلامی زون 112کے زیراہتمام بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں کو پھانسیوں کیخلاف آل پارٹیزکانفرنس کا انعقادکیاگیا،صدارت سیدعبداللہ شاہ دیرینہ راہنماء جماعت اسلامی نے کی،آل پارٹیزکانفرنس سے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی زون 112ڈاکٹرعرفان احمدصفی نے کہاکہ بنگلہ دیش کی حکومت جماعت اسلامی کے راہنماؤں کو ایک جعلی عدالتی ٹربیونل کے ذیعے عدالتی قتل کررہی ہے ،حالانکہ بنگلہ دیش بننے کے بعدان لوگوں نے بنگلہ دیش کو قبول بھی کیااس کے آئین کو بھی قبول کیااور بعض لوگ تو وہاں اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوتے رہے ،لیکن اس کے باوجودبنگلہ دیش کی وزیراعظم ان کو پاکستان سے محبت کی سزادے رہی ہے ،جو کہ سراسرزیادتی کے مترادف ہے ،ہم نے حسب روائیت لالہ موسیٰ میں آل پارٹیزکانفرنس کا انعقادکرکے یہاں کی آوازمیڈیاکے ذریعہ پاکستان کے حکمرانوں اور امت سملمہ کے حکمرانوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے شائدکوئی حسینہ واجد کو اس اقدام سے روک لے،صدرمسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ ڈاکٹرآصف محمودنے کہاکہ بنگلہ دیش میں محبان پاکستان قابل مذمت ہے ، حسینہ واجدجوکچھ کررہی ہے وہ درست نہیں ،بلکہ میں تو سمجھتاہوں کہ جماعت اسلامی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بنگلہ دیش پر انشاء اللہ جلدپاکستان کا جھنڈالہرائے گا،انہوں نے کہاکہ ہمیں اس مسئلہ پر امت مسلمہ کا ضمیرجگانے کی ضرورت ہے اور امت مسلمہ کے حکمران اس ایشوکو عالمی عدالتوں میں لے کرآئیں،پاکستان تحریک انصاف کے سینئرضلعی راہنماء نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کہاکہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں کی شہادتوں کے ذریعہ تحریک پاکستان کی یادتازہ کی جارہی ہے اب وقت دورنہیں جب بنگلہ دیش دوبارہ پاکستان کا حصہ بنے گا،انہوں نے کہاکہ ہم حسینہ واجدکے اقدامات کی پرزورمذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایشوکو انٹرنیشنل فورم پراٹھایاجائے ،شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع گجرات کے اہم راہنماء علامہ سیدمحمدحسنین کاظمی نے کہاکہ بنگلہ دیش ایک اسلامی ملک ہے وہاں اسلام کا نام لینے والوں کو پھانسیاں دیناقابل مذمت ہے ،وہاں آقائے دوجہاں کا دیاگیانظام ہوناچاہئے جس میں ظلم کی مخالفت اور مظلوم کی مددکادرس ملتاہے ،انہوں نے کہاکہ ہم ظلم کی مذمت اور مظلوم کی مددکے حامی ہیں جو بھی دنیامیں کہیں بھی ظلم کرے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،صدرپاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ ملک محمدشفیق امجدنے کہاکہ بنگلہ دیش کے مسلمانوں کا تحریک پاکستان میں نمایاں کرداراور بے مثال قربانیاں ہیں،بنگلہ دیش میں لازوال قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیشی وزیراعظم ایک جعلی ٹریبیونل کے ذریعہ سے جماعت اسلامی کے راہنماؤں کو شہیدکررہی ہے ،جب بھی یزیدیت ہوتو پھراس کے مقابلہ کیلئے حسینیت آجاتی ہے ،بنگلہ دیش میں عدالتی پھانسیوں کے پس منظرمیں ایک نیاپاکستان دیکھ رہاہوں ،جماعت اسلامی کی قربانیوں کے نتیجہ میں بنگلہ دیش مستقبل قریب میں پاکستان کا حصہ بنے گا،پیپزپارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن شیخ ندیم صدیقی نے بھی خطاب کیا،کانفرنس کے اختتام پرنائب امیرزون ایم اکرام الدین قریشی نے دعاکرائی۔