جنیوا(میاں عرفان صدیق)جموں کشمیر فورم فرانس کے چیئرمین نعیم چوہدری کی صدارت میں پیرس سے 11 رکنی وفد کی سوئیٹزرلینڈ جنیوا میں یو این او آفس کے سامنے کشمیری احتجاجی مظاہرے میں شرکت۔
پاکستان سے آئے ہوئے سابق سینئر وزیر چوہدری پرویز اشرف سے وفد میں پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش، مسلم لیگ ن یورپ یوتھ کے جنرل سیکریٹری رانا محمود خاں، پیرس کے بزنس مین رانا محمد یاسین، کشمیر فورم فرانس کے جنرل سیکریٹری کامران بٹ، ایگزیکٹو ممبر ذوالفقار عزیز،چوہدری الیاس،چوہدری عدنان،بشیر رحمان اور پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق کے علاوہ دیگر افراد کی خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔