برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) آل پارٹیز کشمیر کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حق خودارادیت کے سوا تمام فارمولوں کو مسترد کردیا، کشمیر کا مسئلہ پاکستان بھا رت یا چائنہ کا نہیں بلکہ خالصتا کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جسے ہمیں خود اتفاق و اتحاد کے ساتھ حل کی طرف لیجانا ہو گا ۔ کشمیر کے حوالہ سے پاک بھا رت ڈیڈلاک اور جمود کو توڑ کر جمہو ری بنیا دوں پر اس پر مذاکرات کو آگے بڑھا نے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہا ر کشمیری قائدین نے معروف برطانوی تھینک ٹینک کشمیر کنسرن کے زیر اہتمام آل پارٹیز کشمیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کشمیر کنسرن برطانیہ پر و فیسر نذیر احمد شال ، صدر کشمیر کنسرن برطانیہ چو ہدری افتخار احمد ، جنرل سیکرٹری کشمیر کنسرن برطانیہ ساجد یوسف ، ممبر برطانوی پا رلیمینٹ خالد محمود ، ڈپٹی لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ ، کونسلر حبیب الرحمن ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر مریم خان،کونسلر اللہ دتہ ،سید سعید احمد وائس پریذیڈنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ (انسپا ڈ)یورپ ، ڈاکٹر محمد شوکت صدر جے کے پی پی برطانیہ ،صدر آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ چو ہدری بشیر رٹوی ، چیئر مین تحریک کشمیر برطانیہ و یورپ محمد غالب ، مولانا بوستان قادری ترجمان جماعت اہل سنت برطانیہ ، مولانا محمد الطاف جمعیت علماء پاکستان ، مولانا طارق مسعود جمعیت علماء جمو ں وکشمیر ، مرزا محمد صدیق محاز رائے شماری ، حاجی شیر زمان جمو ں و کشمیر لبریشن لیگ ، چو ہدری خادم حسین ، چو ہدری منظور حسین چیئرمین آل پارٹیز رابطہ کمیٹی برطانیہ ، راجہ امجد خان صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر مڈ لینڈز ،عنصر بشیر اور دیگر بھی موجود تھے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پر باند باند کی بولیا ں بو لنے کی بجا ئے کسی ایک نقطہ اتحاد پر متفق ہو ج نا ہی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے حوالہ سے ذاتی و سیاسی مفادات اٹھا نے والوں اور محض فوٹو سیشن اور ذاتی تشہیر کرنے والوں نے اس مسئلہ کو بے حد نقصان پہنچا یا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آل پا رٹیز کشمیر کانفرنس ایسے تمام افراد کو مسترد کرتی ہے جو کشمیر کے نام پر محض ہا ئوس آف لارڈ ز اور ہا ئو س کامن میں میٹنگز انعقاد کرکے ذاتی تعلقات بڑھا رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ جب تک تمام کشمیری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے یک آواز نہیں ہو نگے تو خا طر خواہ استفادہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی پامالی با رے بین الاقوامی طاقتوں کو اپنا مثبت اور موئثر کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ سے کشمیری ظلم و جبر کی چکی میں پستے ہو ئے دکھائی دے رہے ہیں اور کسی کا کچھ نہیں بگڑتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے تحفظ اپنی بقاء اور فطری حق آزادی حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہو نگی یہی تمام کشمیری قوم کے حق میں بہتر ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیر کے نام پر ذاتی مفادات اٹھا نے والوں کو روکنے کے لیے محب وطن کشمیری اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایجنڈے کو لیکر برطانوی و یورپین پارلیمینٹ کے ساتھ لابنگ کے زریعہ سے اس مسئلہ کو قابل حل بنا نے میں تمام تر صلا حیتیں برائے کا ر لائیں گے ۔انہو ں نے کہاکہ آر پار کی کشمیری قیا دت اور عوام امن کی خواہا ں ہیں اور اس امن پر قدغن لگا نے والوں کو روکنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ حق خو د ارادیت کشمیری قوم کابنیا دی اور فطری حق ہے اس کے بعد کوئی بھی آپشن قابل قبول نہیں ہے۔