چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے پنجاب حکومت کو کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام نہ ہوا تو اورنج لائن سمیت تمام پراجیکٹ بند کردیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے لاہور کے اسپتالوں کی حالتِ زار پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کیس کی سماعت کت دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ٹی وی چینلز پر اپنی تشہیر مہم پر کروڑ وں روپے لگا رہی ہے جبکہ اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی زیادہ ضروری ہے۔ اس موقع پر سپریم کورٹ نے اسپتالوں کے ایم ایس سے حلفیہ بیان اور سرکاری اسپتالوں کی آڈٹ رپورٹ بھی طلب کرلی۔