counter easy hit

آل رائونڈر محمد حفیظ کو بالا آخر انصاف مل گیا

Hafeez

Hafeez

لاہور : آل رائونڈر محمد حفیظ کو بالا آخر انصاف مل گیا ،پنجاب پولیس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ سے فراڈ کیے جانے والی رقم کی ڈیفنس کے پراپرٹی ڈیلر سے ریکوری کر کے محمد حفیظ کے حوالے کر دی ہے۔

محمد حفیظ کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف اور پنجاب پولیس نے ان کے ساتھ فراڈ کی تلافی کر دی ہے جس پر وہ وزیراعلیٰ اور پنجاب پولیس حکام کے نہایت شکر گزار ہیں۔

پولیس نے ملزم سے 50 لاکھ روپے نقد جبکہ 2 کروڑ روپے کے چیک وصول کر کے محمد حفیظ کے حوالے کر دیئے ہیں۔

محمد حفیظ نے ڈیفنس کے ڈیلر کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا اور انصاف میں تاخیر پر وزیراعلیٰ شہبازشریف سے درخواست کی جس پر وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو قانون کے مطابق فوری طور پرمحمد حفیظ کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔