اسلام آباد…….چینی سفارتخانےکے ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے اقتصادی راہداری پر تمام متعلقہ فریق اپنے اختلافات مناسب طور پر حل کرلیں گے۔ترجمان چینی سفارتخانہ کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے اقتصادی راہداری پر متعلقہ فریق اپنے رابطوں کو مضبوط کریں گے، جس سے راہداری کے لیے سود مند حالات پیدا ہوں گے، منصوبے کی تیز تعمیر کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں،جس سے دونوں ملکوں کے عوام کے لیے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری پر پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق رائے ہے، اور اسے دونوں ملکوں کے عوام کی حمایت حاصل ہے، چین پاک اقتصادی راہداری پورے پاکستان کے لیے ہے۔