کراچی کے علاقے عزیز آباد سے ملنے والے اسلحے و گولہ بارود کی تحقیقات جاری ہیں، اسلحہ کیسے کراچی پہنچایا گیا اس رخ پر خاص تحقیق ہورہی ہے۔
تحقیقاتی حکام کے مطابق اسلحہ کراچی لائے جانے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ، عمومی طور پر اسلحے کو محفوظ اور زنگ سے بچانے کےلیے تیل استعمال کیاجاتا ہے، تمام ہی اسلحہ ڈیلرز نئے اور پرانے ہتھیاروں پر آئلنگ کر کے رکھتے ہیں۔
عزیز آباد سے جتنا اسلحہ ملا اس پر اعلیٰ معیار کا گریس لگا ہوا تھا، تحقیقاتی حکام بتاتے ہیں کہ گریس صرف اس صورت میں لگایاجاتا ہے جب سمندر میں ٹرانسپورٹیشن ہو تاکہ نمی کی وجہ سے زنگ نہ لگ جائے۔
حکام مزید بتاتے ہیں کہ ماہرین سے رابطہ کر لیا ہے تاکہ تحقیقات کاروں کے شک کو دور کیاجاسکے