کراچی۔۔۔۔۔تمام گھریلو خواتین ابھی سے ہوشیار ہوجائیں،جنوری کے گھریلو بجٹ کو تھوڑا سا سنبھالیں اور مارچ کے اخراجات پر بھی نظر رکھیں۔۔پورے چار سال بعد اس بار فروری کی تنخواہ پھر ایک دن۔۔ تاخیر سے ملے گی۔۔۔جی ہاں۔۔وہ خواتین ۔۔(اور حضرات بھی) ۔۔جو گھریلو بجٹ کو بہت مہارت اور کمال مہارت سے ترتیب دیتے ہیں انہیں جنوری کی تنخواہ فروری میں احتیاط سے خرچ کرنا ہوگی ۔ یہ سال لیپ کا ہے یعنی 2016میں 365کے بجائے 366دن ہوں گے۔۔۔اور چونکہ شیطان کی آنت کی طرح ہر ماہ بڑھتی مہنگائی کادور ہے لہذا تنخواہ دار طبقے کو تو ایک ایک دن بجٹ کو سنبھال کررکھنا ہوتا ہے۔۔اس لئے ابھی سے ہوشیار۔۔۔!!کسی کا ایک پیر۔۔فروری کے 5پیرآپ نے پیروں اور مریدوں کے بڑے قصے سنیں ہوں گے کہ فلاں ہمارا پیر ہے اور فلاں پیر اس کا ۔۔لیکن ایک پیر کا قصہ ہم سے بھی سن لیجئے۔۔۔رواں برس فروری کا مہینہ 29 دنوں کا ہوگا جوبروز پیر سے شروع ہوکر پیر کو ہی ختم ہوگا۔مہینے میں 5 پیرآنا عام سی بات ہے لیکن فروری میں پورے823سال بعد اایسا ہورہا جب اس میں چار کے بجائے پانچ پیر ہوں گے۔ ۔۔لیکن چھٹیوں کے دلدادہ افراد کے فروری میں خوب مزے ہوں گے ۔۔رواں سال سرکاری اور غیر سرکاری تعطیلات کا آغاز 5فروری کو 146یوم کشمیر145 سے ہوگا جو جمعہ کوہوگی اس کے علاہ فروری میں 4 چھٹیاں اتوارکی اور ۔۔اگر آپ سرکاری ملازم ہیں تو چار چھٹیاں ہفتے کی ۔۔یعنی کل ملاکر 9چھٹیاں ۔۔ہیں نہ مزے۔۔اب ایک ناپسندیدہ پہلو۔۔بہت سی چھٹیوں کے بعد اب ایک ناپسندیدہ عوامی پہلو پر بھی نظر ڈال لی جائے۔۔اور وہ یہ کہ اس سال بیشتر گزیٹیڈ چھٹیاں ممکنہ طور پر اتوار کو ہی ہوں گی جبکہ اسلامی چھٹیاں چاندنظر آنے سے مشروط ہیں۔ مثال کے طور پر یکم مئی، 14اگست، یوم قائد اعظم محمد علی جناح، عیدالاضحی اور 12ربیع الاول ۔ دل چھوٹا نہ کریں ۔۔۔اس کے باوجود چھٹی کے شوقین حضرات دل چھوٹا نہ کریں کیونکہ ستمبرمیں چھٹیوں کی ایک تازہ بہارآپ کی منتظر ہے ۔اس ماہ عید الاضحی ہوں گی لہذا باربی کیو کے مزے اڑائیں۔۔کیوں کہ اس ماہ سات چھٹیاں ہوں گی جن میں4اتوار بھی شامل ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کے لئے ہفتے کی چار چھٹیاں اس کے علاوہ ہیں۔ اسی طرح اکتوبر میں یوم عاشور کی دو چھٹیوں کے ساتھ ساتھ اتوار کے 4 اورچار دن ہفتے کی چھٹیاں ہوں گی۔ تمام خواتین گھر کا بجٹ سنبھالیں فروری کی تنخواہ تاخیر سے ملے گی