اسلام آباد(یس اردو نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آج تھوڑی دیر پہلے یہ اعلان کیا کہ ایسے تمام ممبران پی ٹی آئی کو فوری طور پر پارٹی سے کک آئوٹ کیا جا رہا ہے جنہوں نے پنجاب میں جہاں جہاں بھی ن لیگ کی حمایت کی اور ن لیگ کو ووٹ ڈالے ہیں۔
اس اہم اعلان کے بعد میانوالی میں جہاں پارٹی کی اکثریت تھی وہاں بلدیاتی نمائندوں کی بری شکست میں کردار ادا کرنے والے تمام ممران پارٹی اور فیصل آباد میں اپ سیٹ کا سبب بننے والے ممبران پی ٹی آئی خصوصی طور پر نرغے میں آگئے ہیں
اس طرح عابد شیر علی کے بیان کی تائید ہو گئی جنھوں نے فیصل آباد میں اپنے پینل کے ہارنے کے بعد انکشاف
کیا ہے کہ رانا ثنااللہ پینل پی ٹی آئی کے نمائندگان کی حمایت سے جیتا ہے اور اس کی کوئی اخلاقی حمایت نہیں