counter easy hit

اللہ نے چوھدری برادران کو دین کی خدمت کیلئے چنا ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد(یس اردو نیوز) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی ہے ہے اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ دینی معاملات پر سٹینڈ لیا جو کہ نہایت قابل ستائش ہے مولانا طارق جمیل نے چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے دین کی خدمت کے لیے آپ کے گھرانے کو چھوڑا ہے ۔چوہدری برادران نے ہمیشہ دینی معاملات پر اسٹینڈ لے کر امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کیا ہے ۔تحفظ ناموس رسالت و صحابہ اور دینی کتب کی اشاعت سے پہلے متحدہ علماء بورڈ سے منظوری کا بل چودھری پرویز الٰہی کی کاوشوں سے منظور ہوا چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے مولانا طارق جمیل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے علماء کرام کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اس ملاقات میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور راسخ الہی بھی شریک تھے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website